میپکو ٹیموں کا 197بجلی چوروں کو 88لاکھ25ہزار روپے جرمانہ ، 118مقدمات درج

86
mepco

ملتان۔ 12 مارچ (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 197افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،2لاکھ52 ہزار یونٹس چوری کرنے پر88لاکھ25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،بجلی چوروں سے8لاکھ6ہزارر روپے سے زائد جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا،آپریشن کے دوران118 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج اور 17بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق ملتان سرکل میں 31بجلی چوروں کو2309499روپے جرمانہ عائد کیاگیااور9مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 27صارفین 1155492 روپے جرمانہ عائد اور27مقدمات درج ہوئے جبکہ16بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔

وہاڑی سرکل میں 18صارفین کو920309 روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 20صارفین کو900150روپے جرمانہ عائداور20مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 26صارفین کو789476 روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 26صارفین کو717000 روپے جرمانہ عائد اور26 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 30صارفین کو1030174روپے جرمانہ عائدکیاگیااور17مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک بجلی چور موقع سے گرفتارکیاگیا۔بہاولنگر سرکل میں 14 صارفین کو457000 روپے جرمانہ عائداور12ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 13 صارفین کو546556روپے جرمانہ عائد کیا گیااورایک مقدمہ درج ہوا۔دریں اثناءمیپکو ریجن میں ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کر لی گئی۔

ملتان اور ساہیوال میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ 27 لاکھ50 ہزار روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر5 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 14لاکھ30ہزارروپے واجبات ادانہ کرنے پر3ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کی گئی جبکہ ساہیوال سرکل کی عارفوالہ ڈویڑن میں 12لاکھ76ہزارروپے کی عدم ادائیگی پر 2کاشتکاروں کے کنکشنز منقطع کی گئی۔نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے بجلی میٹرز اور ٹرانسفارمرز بھی اتار لئے گئے۔