میپکو کا آپریشن، ایک دن میں 180بجلی چوروں کو ایک کروڑ روپے جرمانہ

92
Crackdown against
Crackdown against

ملتان۔ 19 مارچ (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو )نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کے دوران ایک دن میں 180 بجلی چوروں کو 3 لاکھ 55 ہزار یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ۔میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 95 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 13 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔دریں اثنامیپکو ٹیموں نے ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کی واجب الادا رقم وصول کر لی ۔

میپکو ترجمان کے مطابق ملتان میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلز کے خلاف آپریشن کے دوران 8 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر ملتان میں ایک زرعی ٹیوب ویل کی بجلی منقطع کردی گئی ۔ علاوہ ازیں رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں 4 لاکھ 30 ہزار روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ٹرانسفارمر اتارنے پر 2 نادہندہ کاشتکاروں نے بلوں کی ادائیگی کر دی۔