22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکو کا بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

میپکو کا بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)کا بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں میپکو اور پولیس ٹیموں نے جمعرات 25 جنوری 2024 ء کو جنوبی پنجاب میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران مزید74صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر 43 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،مزکورہ بجلی چوروں میں سے 3 کو موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ 36 نئے مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

جنوبی پنجاب بھر میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے دوکروڑ 72 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے گئے، نادہندہ گھریلو، کمرشل، زرعی اور صنعتی صارفین سے بھی واجبات کی وصولیاں کی گئیں۔ رحیم یار خان اور بہاولنگر سے دو ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے،3 لاکھ 10 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر دو کاشتکاروں کنکشنز منقطع کئے گئے، وہاڑی اور مظفر گڑھ میں دوزرعی ٹیوب ویل صارفین سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے واجبات وصول کیے گئے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں