ملتان۔ 18 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن 11ویں روزبھی جاری رہا۔ ایک روز میں 136صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر 98لاکھ52ہزارروپے جرمانہ اور 57بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔
آپریشن کے دو ران ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولنگر سے ایک، ایک بجلی چورکو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ بجلی چوروں میں 130گھریلو، 4کمرشل اور 2ٹیوب ویل صارفین شامل ہیں۔ میپکوذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں 27بجلی چوروں کو 2326610روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ ایک بجلی چور گرفتار ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 17صارفین کو747330 روپے جرمانہ عائد اور 4مقدمات کا اندراج ہوا۔
وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو525936روپے جرمانہ عائد اورایک مقدمہ درج ہوا۔بہاولپورسرکل میں 22صارفین کو 1471889روپے جرمانہ عائد اور19مقدمات کا اندراج ہوا۔ساہیوال سرکل میں 15صارفین کو990542روپے جرمانہ عائد اور3مقدمات کا اندراج ہوا۔
رحیم یار خان سرکل میں 10صارفین کو 1166720روپے جرمانہ عائد اور10مقدمات کا اندراج ہوا۔مظفرگڑھ سرکل میں 23صارفین کو1774738روپے جرمانہ عائد اور4مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ ایک بجلی چورموقع سے گرفتار کیاگیا۔بہاولنگر سرکل میں 8صارفین کو 539400 روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات کا اندراج ہوا اور ایک بجلی چورگرفتار ہوا۔ خانیوال سرکل میں 6صارفین کو 309434روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات کا اندراج ہوا۔