میپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ، مزید 95 بجلی چور پکڑے گئے

181
Electricity thieves
Electricity thieves

ملتان ۔ 10 جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ مزید 95افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، 59 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ مجموعی طور پر 41 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکو رورل سب ڈویژن لودھراں کی ٹیم نے 8 صارفین کو میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔بجلی چور میٹر باڈی ٹمپرنگ کر کے اے سی چلاتے ہوئے پائے گئے۔ میپکو رورل تونسہ سب ڈویژن کی ٹیم نے 2 میٹرز میں ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے چوری پکڑ لی۔

بجلی چور ریمورٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے 35، 35 ایمپئر لوڈ چلا رہے تھے، ایک بجلی چور کو موقع سے گرفتار کروا دیا گیا ۔ گزشتہ روز ملتان سرکل میں 12 صارفین کو 630000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور11 مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 5 بجلی چوروں کو190000روپے جرمانہ عائد اور 5 مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک بجلی چور کو موقع سے گرفتار کروایاگیا۔

وہاڑی سرکل میں 11صارفین کو480000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 12صارفین کو660000روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 17 صارفین کو980000روپے جرمانہ عائداور17مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 14صارفین کو220000 روپے جرمانہ عائد اور14 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 8صارفین کو130000روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 8صارفین کو320000روپے جرمانہ عائداور6ایف آئی آرز درج،

خانیوال سرکل میں 8صارفین کو560000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا او رایک مقدمہ درج ہوا۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 2 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ ملتان سرکل کے مختلف علاقوں میں 2 لاکھ80 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2 زرعی ٹیوب ویل صارفین کے کنکشن منقطع کئے گئے اور نادہندگان کے ٹرانسفارمرز بھی اُتارلئے گئے۔