26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 88بجلی چورپکڑے گئے، ترجمان

میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 88بجلی چورپکڑے گئے، ترجمان

- Advertisement -

ملتان۔ 04 نومبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ( میپکو )ریجن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک روز میں مزید 88 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔69بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروادیئے گئے۔۔

میپکو ترجمان کے مطابق 7ستمبر سے جاری بجلی چوروں او ر نادہندگان کے خلاف مہم کے دوران اب تک6716بجلی چوروں کوموقع پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔میپکو ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مجموعی طورپر9518 صارفین کوبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات در ج کروائے گئے جس سے اب تک درج مقدمات کی تعداد 9221ہوگئی۔

- Advertisement -

بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 63کروڑ31لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جس میں سے 31کروڑ16لاکھ روپے وصول کرلیاگیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکوریجن میں اب تک 9113گھریلو ،374 تاجر اور 31صنعتکار بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407987

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں