میپکو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ، 14ہزار 239بجلی چورپکڑے گئے

91
Crackdown against
Crackdown against

ملتان۔ 26 دسمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاؤر کمپنی (میپکو) کی ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے جس کے نتیجے میں 7ستمبر سے اب تک 14ہزار 239بجلی چورپکڑے گئے جن کےخلاف مقدمات کا اندراج ہوگیاہے۔

میپکو ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ آپریشن کے دوران 9ہزار 546 افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیا،بجلی چوروں کی معاونت کرنے اور ملوث ہونے پر29میپکو ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی گئی۔ 93 کروڑ 52 لاکھ روپے عائد کردہ جرمانے میں سے 53 کروڑروپے 49 لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان اور رحیم یار خان سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں گرینڈ آپریشن میں 405دیہاتوں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر ٹرانسفارمرز اور ہائی ٹینشن جمپرز بھی اتارلئے گئے۔ضلع ڈی جی خان اور راجن پور کے نوگوایریاز میں 107دیہاتوں کی بجلی منقطع کی گئی۔

ضلع رحیم یار خان کے زیر انتظام 298دیہاتوں /گاؤں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرزاتارلئے گئے۔میپکونے 89ہزار943نادہندگان سے 2ارب روپے وصول کرلئے ، 78 ہزار 214 گھریلو ڈیفالٹرز سے ایک ارب روپے سے زائد واجبات،4 ہزار 944 نادہندہ تاجروں سے 7 کروڑ 70 لاکھ روپے 572 ڈیفالٹرصنعتکاروں سے 11 کروڑ روپے جبکہ6 ہزارنادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں سے 79 کروڑ 43 لاکھ روپے وصول کیے۔