میپکو کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں،ایک روز میں66 بجلی چوروں کو 43 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

167
MAPCO
MAPCO

ملتان۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح میپکوریجن میں بھی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اور پولیس ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں اتوار کے روز مشترکہ کارروائیوں کے دوران ایک روز میں بجلی چوری کرتے ہوئے 66بجلی چوروں کو پکڑ ا کر 43لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائدکیا ،مذکورہ بجلی چوروں میں سے 38کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جس میں سے دوافراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملتان سرکل میں 12 بجلی چوروں کو پندرہ لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد اور چھ کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں ایک بجلی چور کو چالیس ہزارروپے جرمانہ اورایک ایف آئی آر درج، وہاڑی سرکل میں پانچ بجلی چوروں کودو لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ اور2مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 10بجلی چوروں کو570000روپے جرمانہ 10ایف آئی آرز درج، ساہیوال سرکل میں 16بجلی چوروں کو1080000 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،

رحیم یار خان سرکل میں 8صارفین کو210000 روپے جرمانہ اور آٹھ مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں نوصارفین کو400000 روپے جرمانہ اورچھ مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں دو صارفین کو90000روپے جرمانہ اور دومقدمات درج،

خانیوال سرکل میں تین صارفین کو190000 روپے جرمانہ اور دو مقدمات کا اندراج ہوا۔ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3کروڑ11لاکھ50ہزار روپے وصول کئے گئے۔عدم ادائیگی واجبات /بقایاجات پر درجنوں ٹرانسفارمرز اور میٹرز بھی اتارے گئے۔