ملتان۔ 15 فروری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے جنوبی پنجاب میں کارروائیوں کے دوران ایک روز میں مزید79صارفین کو بجلی چوری کرنے پر 44 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔میپکو کے مطابق جنوبی پنجاب بھر میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3 کروڑ 72 لاکھ 70ہزار روپے وصول،نادہندہ گھریلو، کمرشل، زرعی اور صنعتی صارفین سے بھی واجبات کی وصولیاں کی گئیں۔
میپکو ڈی جی خان سرکل کی سرویلنس ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا،کچے کے علاقے سون میانی فیڈر کی 2 مین برابچز کی بجلی منقطع کر کے ہائی ٹینشن لائنیں اتار لی گئیں۔میپکو ریجن کے مختلف علاقوں میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد واجب الادا بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر2 نادہندہ کاشتکاروں کی بجلی منقطع کی گئی۔
ملتان شہر میں 4 لاکھ 30 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک اوررحیم یار خان میں 3 لاکھ 20 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ٹیوب ویل ڈیفالٹر کا ٹرانسفارمر اتارا گیا۔ڈی جی خان میں9لاکھ 64 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک صنعتی کنکشن منقطع کیا گیا۔ڈی جی خان کوئٹہ روڈ سب ڈویژن کی ٹیم نے ایک ڈیفالٹرانڈسٹری کا ٹرانسفارمر اور بجلی تنصیبات اتار لیں۔