میپکو کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں، 73 بجلی چوروں کو29لاکھ 97ہزار روپے جرمانہ

94
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

ملتان۔ 16 فروری (اے پی پی):ملک بھر کی طرح میپکوریجن میں بھی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جمعہ کو جنوبی پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران مزید73 بجلی چوروں کو پکڑ کر 29 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ،34 نئے مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور دو بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

جنوبی پنجاب میں ایک دن میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے چار کروڑ 34 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے گئے،نادہندہ گھریلو، کمرشل، زرعی اور صنعتی صارفین سے بھی واجبات کی وصولیاں کی گئیں۔رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں 11 لاکھ 60 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر دو ٹیوب ویل ڈیفالٹرز کی بجلی منقطع کی گئی۔