ملتان۔ 04 مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دن میں 80 افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔میپکوترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طورپر38لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
میپکوٹیموں نے بجلی چوروں کے مختلف پولیس سٹیشنز میں 52مقدمات درج کرائے گئے۔دریں اثنامیپکو ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 3 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کرلیے۔