- Advertisement -
ملتان۔ 14 اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔
اس سلسلے میں میپکو ٹیموں نے رحیم یار خان شہر کے علاوہ لیاقت پور، خانپور اور صادق آباد میں مختلف افرادکو بجلی چوری کرتے پکڑ لیا۔ ان میں سے پانچ افراد نے کنڈیاں لگارکھی تھیں ،دونے میٹرٹمپر کیے ہوئے تھے ، تین صارفین لوپ سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے۔اس کے علاوہ رورل سب ڈویژن خانپورمیں چوری کی بجلی کے ذریعے ٹیوب ویل چلانے والے کاشتکار کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
- Advertisement -
ملزمان کے خلاف بھاری جرمانے عائدکرکے مقدمات درج کرنے کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں بھیج دی گئیں۔
- Advertisement -