ملتان۔ 30 مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدکی ہدایت پرموسمی صورتحال کے پیش نظر میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں چوبیس گھنٹے بجلی ترسیل کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ریجن بھر میں بجلی کی طلب کے مقابلے میں فراہمی جاری ہے۔ چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد اکرم سیال اور انچارج پاور ڈسٹری بیوشن سنٹرعرفان بشیر نے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی مینٹینینس اور گرڈاسٹیشنوں کی ضروری مرمت کے لئے حاصل کردہ پرمٹ پر شیڈول کے مطابق ورکس مکمل کئے جائیں اور فوری بجلی بحال بھی کی جائے۔ گرڈاسٹیشنوں کے انچارج اور شفٹ پر موجود سٹاف فیڈرز کی ٹرپنگ، بریک ڈاؤنزاورلوڈکم ہونے پر فوری طورپر متعلقہ آپریشنل سٹاف کو مطلع کریں۔ آندھی اور طوفان بادوباراں میں گرڈاسٹیشنوں اور آپریشنل سٹاف سے کم سے کم وقت میں رابطہ کرکے بجلی بحالی یقینی بنائی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603524