میڈرڈ اوپن ٹینس، نڈال، کلک، مونفلس، سٹیفانوس، ورڈاسکو اور نیشیکوری مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

83
بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر شروع ہو گی

میڈرڈ ۔ 9 مئی (اے پی پی) نڈال، کلک، مونفلس، سٹیفانوس، ورڈاسکو اور نیشیکوری فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میچز میں میزبان سٹار ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی فیلیکس ایگر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جاپان کے نامور ٹینس سٹار کئی نیشیکوری نے بولیویا کے ہوگو ڈیلین کو 7-5، 7-5 سے ہر اکر ایونٹ کے پری کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس نے سخت مقابلے کے بعد ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن کو پہلے سیٹ میں 1-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی ایڈرین مانارینو کو 6-2 اور 7-5 سے مات دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دیگر میچوں میں مارین کلک اور فرنینڈو ورڈاسکو نے بھی کامیابی حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔