میڈیا اداروں کو ستر کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے، ادارے اب بھی تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے، چوپدری فواد حسین

130
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو ستر کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بقایا جات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کیے گئے تھے، ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے۔