میڈیا اور تھنک ٹینکس کو دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کا جائزہ لینے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا،بھارت میںسابق ہائی کمشنر عبدالباسط کا سیمینار سے خطاب

76

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر اور بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ میڈیا اور تھنک ٹینکس کو دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کا جائزہ لینے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کو انہوں نے پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے‘ پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی نکتہ نظر اور اس میں بہتری کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سفارتکاری زیادہ پرانی روایت نہیں ہے۔ تشخص کو اجاگر کرنا کثیر الجہتی عمل بن چکا ہے اور یہ خودبخود نہیں ہوتا بلکہ یہ عالمی سطح پر وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے جڑا ہوتا ہے۔ یہ اہم بات ہے حکومت پاکستان نے وزارت خارجہ میں پبلک پالیسی ڈویژن قائم کیا ہے۔ تقریب سے سابق سفیر فوزیہ نسرین سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے صدر میجر جنرل (ر) سید خالد جعفری نے خطاب کیا۔