میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، سافٹ وئیر ٹھیک کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کی تردید

128
Election Commission

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ وئیر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔

پیر کو یہاں بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای ایم ایس ٹریننگ ملتوی کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لینا ہے وہی ووٹ اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی پر 20 جولائی 2023 تک مامور ہیں۔