میڈیا ہاﺅسز مالکان کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کریں، وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

77

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ میڈیا ہاﺅسز مالکان کو چاہیئے کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کریں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی تشکیل کے لیے کوششیں کیں لیکن میڈیا ہاﺅسز مالکان نے اس ضمن میں سنجیدگی نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے اور آزادانہ طریقے سے کام بھی کر رہا ہے لیکن واقعات کو تصدیق کے بعد رپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خفیہ فنڈز کے خاتمے کا کریڈٹ بھی موجودہ حکومت ہی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔