ملتان۔ 25 جولائی (اے پی پی):پنجاب میں ملک کے سب سے بڑے میڈیسن ویئر ہاوس پراجیکٹ کا افتتاح کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب نےعوامی خدمت کی تاریخ رقم کرتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے ہیں ،ان خیالات کا اظہار زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان کی ڈویژنل صدر خولہ امجد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مراکہ میں محکمہ صحت کے سینٹرل وئیر ہاوس کا افتتاح کرنے کے بعد راولپنڈی، فیصل آباد، اور ملتان میں میڈیسن ویئر ہاوس کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے ملتان کی عوام بھی مستفید ہو سکے گی۔
سماجی رہنما زہرہ سجاد زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا میڈیسن ویئر ہاوس پراجیکٹ کے آغاز سے جہاں 17ارب سے زائد کی ادویات اورطبی آلات سٹور کرنے کی گنجائش ہو گی وہاں متوسط طبقے کے لوگوں کو مفت ادویات بھی فراہم ہوں گی۔ماہر تعلیم درشہوار نے کہا ہے کہ ملتان میں میڈیسن ویئرہاوس کے قیام سے مریضوں کو فوی ادویات دستیاب ہوں گی۔