میڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا دائرہ کار تمام شہروں تک بڑھا دیا، دو لاکھ مریضوں کو انکی دہلیز پر دوائیاں ملیں گی ،مریم نواز

146
سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور۔4مئی (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیاہے، وزیر اعلی میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں۔ وزیر اعلی مریم نوازشادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کی مریضہ رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں۔ وزیرا علی کو دیکھ کر رسولاں بی بی خوشی سے جذباتی ہوگئیں۔ مریم نواز مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں،حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعاکی۔ رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہوکر کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئیگی۔

وزیر اعلی شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں اور ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔ انہوں نے منور ملک سے بات چیت کی اورصحت کے بارے میں دریافت کیا۔منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا شکریہ،اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔انہوں نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب، ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا اور ہیپاٹائٹس ریفرنس کم پبلک ہیلتھ لیب کا دورہ کیا۔

میڈیسن ہوم ڈلیوری پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور ادویات کی پیکنگ سے لیکر ڈلیوری تک کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے ایف ایم صحت زندگی کا بھی دورہ کیا اورایف ایم صحت زندگی کو پوڈ کاسٹ ریکارڈ کروایا۔عوام پوڈ کاسٹ پر سن سکیں گے۔انہوں نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ونگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں ڈاکٹرز کے لئے وین کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ہفتے کی قلیل مدت میں اتنابڑا عوامی فلاح و بہبود کا پراجیکٹ شروع کیا۔

نوازشریف اور شہباز شریف کو اللہ تعالی جزا دے جنہوں نے 2013سے 2018کے دوران گھروں میں ادویات ڈیلیوری کا پراجیکٹ شروع کیا اور گزشتہ حکومت نے اس پراجیکٹ کو ختم کر دیا۔گزشتہ حکومت میں وزرا اپنی تنخواہیں لیتے رہے اورغریبوں کی ادویات بند کردیں۔حکومت نے میڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام شہروں تک بڑھا دیا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت دو لاکھ مریضوں کو انکی دہلیز پر دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔ ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور دل کے امراض کی ادوایات کا دوہ ماہ کا سٹاک مریضوں کے گھروں میں ڈلیور کا جائے گا اورچیک اپ کے بعد مریضوں کو دوبارہ اودیات ڈیلیور کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔چاہتی ہوں کہ پانچ سال بعد پنجاب میں کوئی بھی شخص علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے اورمریضوں کو ہسپتال میں دھکے نہ کھانے پڑیں۔ دیہی علاقوں کے عوام کوان کی دہلیز پر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 32 فیلڈ ہسپتالوں کو فنکشنل کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ بہاولپور دورے کے دوران دیکھا کہ خواتین فیلڈ ہسپتال سے علاج کیلئے انتظار کر رہی تھیں۔ بہت جلد کلینک آن ویل پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ لاہور میں پہلا سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں جہاں مریضوں کو کینسر جیسے موذی مریض کا فری علاج مہیا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کو ایک سال میں کینسر ہسپتال کا آٹ ڈور فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے پراجیکٹس کو تباہ کرنے کیلئے فتنے آجاتے ہیں اورپھر ملک کا ایسا حال ہوتا ہے جہاں ہم آج کھڑے ہیں۔ چاہتی ہوں پانچ سال بعد پنجاب کے ہر شہر میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی ہو اورہر شہر میں کارڈیالوجی، پے ڈی آٹریکس اور کینسر کے علاج کی سہولیات دستیاب ہوں۔ غریب مریضوں کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں ایئر ایمبولینس کا منصوبہ شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کسی بھی مریض کو علاج اور دوائی کیلئے دربدر نہ پھرنا پڑے۔انہوں نے پراجیکٹ کے کامیاب آغاز پر سیکرٹری ہیلتھ سمیت ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو شاباش دی۔ سینیٹر پرویز رشید،ایم این اے عون چوہدری، صوبائی وزرا عظمی زاہد بخاری، خواجہ سلمان رفیق