میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر(مرک)1122نے مزید 2ایمرجنسی سینٹرز قائم کردئیے

98

کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر(مرک)1122کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرمیرنور اللہ موسیٰ خیل نے کہاہے کہ مرک1122کی جانب سے رکنی اور میختر میں مزید 2ایمرجنسی سینٹرز قائم کردئیے تاکہ مذکورہ قومی شاہراہوں پر حادثات کی صورت میں فوری طورپر ریسپانس دیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرمیرنور اللہ موسیٰ خیل نے کہاکہ مرک 1122ء قومی شاہراہوں پر ایمرجنسی کی صورت میں پہلی ریسپانس کیلئے فعال کرداراداکررہاہے ،بلوچستان کے مختلف قومی شاہراہوں پر مرک سینٹرز قائم ہیں البتہ رکنی اور میختر کے سینٹرز اب فعال کردیاہے تاکہ مذکورہ قومی شاہراہوں پر حادثات کی صورت میں فوری طورپر ایمرجنسی امداد فراہمی کی جاسکے ،

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی قیادت میں مرک 1122کو مکمل فعال کیاجائے گا اور پورے صوبے تک پھیلا دیاجائے گا ،مرک1122ء کاایمرجنسی ریسکیو سینٹر24گھنٹے فعال ہیں ۔