
اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن کا افتتاح کر دیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم سی آن لائن سے ڈاکٹروں، ڈینٹیسٹ اور طلباء کو حاصل ہونے والی سہولت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صحت کے سسٹم کے پانچ ستون ہوتے ہیں ان میں صحت کے لئے افرادی قوت کا قابل،ذمہ دار اور قابلِ اعتبار ہونا بہت اہم ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریگولیٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بالخصوص میڈیکل ریگولیٹر کو بہترین معیار تک لے جایا جائے تاکہ وہ قابل اعتبار ہو ،شفاف ہو اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو اور اس کے اندر کام کرنے کی صلاحیت ہو وہ اسے ایسے لیول پر لے جائے کہ عوام یقین کے ساتھ ریگولیٹر کی ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکیں کہ کون سا ڈاکٹر کتنی تعلیم اور قابلیت رکھتا ہے اورڈاکٹروں کے لئے بھی اس عمل کو آسان بنایا جائے ۔اس سلسلہ میں پاکستان میڈیکل کمیشن نے اپنی خدمات کا آغاز کیااور کمیشن کے اختیارات کو تقسیم کیا گیا ہے۔م
اضی میں ایک ہی کونسل تھی اور تمام اختیارات ایک ہی جگہ تھے ۔اب ہم نے گورننس کو علیحدہ کر دیا ہے اکیڈمک بورڈ کو خود مختار کر کے الگ کر دیا ہے۔اس طرح اختیارات کو تقسیم کیا اور اس کمیشن نے بڑی تیزی سے اپنا کام کیا ۔