میڈیکل ٹریڈ فیئر میں شرکت کے لئے درخواستیں22 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

40
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جرمنی میں 17 نومبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ میڈیکل ٹریڈ فیئر ‘‘ میں شرکت کے لئے 22 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش جرمنی میں17 نومبر سے 20 نومبر تک جاری رہے گی جس میں سرجیکل اور ڈینٹل آلات ، ہیلتھ کیئر اینڈ جنرل سروسز ، ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر ،آئی ٹی سلوشنز ، لیبارٹری ، آرتھوپیڈک ، فزیوتھراپی اور میڈیکل ڈیوائسسز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔