میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے جاری شدہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے‘ سائرہ افضل تارڑ

129

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے جاری شدہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی صورت میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، اگر کوئی میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، اس سلسلہ میں پالیسی کے تحت تمام میڈیکل کالجز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ منگل کو جاری اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ نجی میڈیکل کالجز میں دوران داخلہ مندرجہ ذیل باتوں پر عملدرآمد ان اداروں کی قانونی ذمہ داری ہے، تمام نجی میڈیکل کالجز میرٹ لسٹ کے پابند ہوں گے اور کسی بھی کم نمبر والے کو آﺅٹ آف ٹرن داخلہ نہےں دے سکیں گے۔ تمام نجی میڈیکل کالجز میں یکساں داخلہ فیس مقرر جبکہ اس کے علاوہ داخلہ کی مد مےں کوئی اضافی رقم نہیں لی جا سکے گی۔