- Advertisement -
گوہاٹی۔28نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے سٹار آل رائونڈر گلین میکسویل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 4 سنچریاں سکور کرکے روہت شرما کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا۔ میکسویل نے یہ کارنامہ منگل کوبھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار سنچری سکور کرکے حاصل کیا۔ میکسویل سے قبل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس تھا، جنہوں نے 140 اننگز میں 4 سنچریاں سکور کیں جبکہ میکسویل نے 100 میچوں کی 92 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے 53 اننگز اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 98 اننگز میں تین ،تین سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414902
- Advertisement -