میکسیکن منشیات سمگلرز امریکا میں گرفتار

133
United States

ٹیکساس۔27جولائی (اے پی پی):میکسیکو سے تعلق رکھنے والے طاقتور سینالووا کارٹیل کے شریک بانی اسماعیل ’مایو‘ زمبادا کو دہائیوں بعد امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل مایو زمبادا کے ساتھ سینولووا کارٹل کے بانی واکین ’ایل چاپو‘ گزمین کے بیٹے واکین گزمین لوپیز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

لوگوں کی نظروں سے اوجھل طاقتور ڈرگ مافیا کے سرغنہ76 برس کے اسماعیل ’مایو‘ زمبادا امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے سرفہرست اہداف میں سے ایک تھا۔امریکانے زمبادا سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔ان پر کوکین، ہیروئن، میتھم فیٹامائنز اور فینٹینیل کی سمگلنگ کا الزام ہے۔