- Advertisement -
میکسیکو سٹی۔25نومبر (اے پی پی):میکسیکو کی ریاست تباسکو میں بار میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق ریاست کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے ڈپٹی پراسیکیوٹر گلبرٹو میلکیڈیس مرانڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ کے باعث 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئےجبکہ ایک شخص ہسپتال لے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
- Advertisement -
ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلح افراد کا گروپ ریاست کے دارالحکومت ولاہرموسا میں ایک شخص کی تلاش میں نائٹ کلب میں داخل ہوا اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کردی۔ ■
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528607
- Advertisement -