میکسیکو، تارکین وطن کی بس الٹنے سے 18 تارکین وطن ہلاک، 37 زخمی

76

میکسیکو سٹی ۔7اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو میں تارکین وطن کی بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس سے 18 تارکین وطن ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اوکساکا کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن کو لے جانے والی بس اکساکا ۔ کواکنو پلان ہائی وے پر الٹ گئی، جس کےنتیجے میں 3 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اوکساکا سٹیٹ سول پروٹیکشن کوآرڈینیشن نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق وینزویلا سے ہے۔