میکسیکو سٹی ۔3جون (اے پی پی):میکسیکو میں2مختلف ووٹنگ سٹیشنوں پرمسلح افراد کے حملوں میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ میکسیکو کی ریاست پیوبلا میں 2ووٹنگ سٹیشنوں پر مسلح افراد کے حملوں میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ریاست پیوبلا کے تلپنالا قصبے میں حملہ آور ووٹنگ سٹیشن سے انتخابی مواد چراکر فرار ہوگئے ۔پیوبلا ریاست کے انتخابی ادارے نے کہا کہ اس نے فائرنگ کی وجہ سے کویومیپن کے ایک سیکنڈری سکو ل کے سٹیشن میں ووٹنگ عارضی طور پر روک د ی گئی۔