میکسیکو ، ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک ،2 زخمی

109
میکسیکو ، ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک ،2 زخمی

میکسیکو سٹی۔27دسمبر (اے پی پی):میکسیکو کی مغربی ریاست میکوآکن میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ٹوکمبو کے میونسپل صدر جوز لوئس الکزار نے بیان میں بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز لاس ریئس-جیکونا ہائی وے پر ٹوکمبو کے شہر لا وینٹیلا کے قریب پیش آیا ،حادثہ پک اپ ٹرک اور گاڑی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ریاست میکوآکن کے جنرل پراسیکیوٹر کے دفتر نے متعلقہ تحقیقات کیں۔