میکسیکو میں ٹریفک حادثہ ،11 افراد ہلاک، 8زخمی

96
پنجاب بھرمیں 1482ٹریفک حادثات ، 19افراد جاں بحق1276زخمی،ترجمان ریسکیو 1122

میکسیکوسٹی ۔24اپریل (اے پی پی):میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ میکسیکو میں دو گاڑیوں کے تصادم میں مقامی راراموری کمیونٹی کے کم از کم 11 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

چیہواہوا کے گورنر مارو کیمپوس نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت آخری رسومات کے اخراجات اور زخمیوں کی مدد کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ میونسپل امداد کی تقسیم کی تقریب سے گواچوچی میں سومراچی کمیونٹی کے لیے جا رہے تھے۔