میکسیکو سٹی۔ 24جولائی (اے پی پی) میکسیکو کی جنوبی ریاست واخاکا میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعہ کو ریاست واخاکا کے ساحل کے قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے جن کا مرکز سطح زمین سے 6.56کلومیٹر کی گہرائی میں 15.6199 ڈگری شمالی ارض بلد اور 95.885 ڈگری مغربی طول البلد میں تھا۔