29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیکسیکو نے اپنی حدود میں منشیات کے کارٹلز پر امریکی ڈرون حملوں...

میکسیکو نے اپنی حدود میں منشیات کے کارٹلز پر امریکی ڈرون حملوں کو مسترد کر دیا

- Advertisement -

میکسیکو سٹی ۔9اپریل (اے پی پی):میکسیکو نے ملکی حدود میں منشیات کارٹلز پر امریکی ڈرون حملوں کو مسترد کر دیا۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ملکی حدود میں امریکی مداخلت کو مسترد کر دیا جس میں منشیات کے کارٹلز کے خلاف سرحد پر حملہ آور ڈرون تعینات کرنا بھی شامل ہے۔

اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران شین بام نے اس طرح کے اقدامات کے خلاف اپنی دیرینہ مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کے ایسے اقدامات ہرگز قبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وائٹ ہاؤس اب بھی اپنے آپشنز پر غور کر رہا ہے اور اس نے ابھی تک منشیات کے خلاف جنگ کے لیے کسی منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579808

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں