29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیکسیکو کا ایک ماہ کے لیے کسٹم ڈیوٹی منجمد کرنے،امریکی ...

میکسیکو کا ایک ماہ کے لیے کسٹم ڈیوٹی منجمد کرنے،امریکی سرحد پر 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

- Advertisement -

میکسیکو سٹی ۔4فروری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے بعد میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ایک ماہ کے لیے کسٹم ڈیوٹی منجمد کرنے اور دونوں ممالک کی سرحد پر 10 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

العربیہ کے مطابق شین بام نےایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ کسٹم ڈیوٹی اب سے ایک ماہ کے لیے معطل کر دی جائے گی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی سرحد پر دس ہزار اہلکاروں کے ساتھ نیشنل گارڈ فورسز کو مزید تقویت دینے کا بھی اعلان کیا تاکہ امریکا کو میکسیکو سے منشیات خاص طور پر فینٹینیل کی سمگلنگ سے بچایا جا سکے۔

- Advertisement -

ا ن کا کہنا تھا کہ امریکا بھی میکسیکو میں بڑے ہتھیاروں کی سمگلنگ روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ شین بام نے کہا کہ دونوں ممالک سلامتی اور تجارت پر بات چیت جاری رکھیں گے،ابھی ایک ماہ کے لیے کسٹم ڈیوٹی منجمد کر دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں