24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ...

میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی

- Advertisement -

میکسیکو سٹی۔23اگست (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نےایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے میکسیکو کی خودمختاری پر زور دیاہے ۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے روزانہ کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ میکسیکو آزاد، خودمختار اور خود انحصار ریاست ہے اور کسی غیر ملکی حکومت کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔

ان کے یہ ریمارکس اُس وقت سامنے آئے جب امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے سربراہ ٹیری کول نےکہا کہ ان کی ایجنسی امریکی صدر کے اُس فیصلے کی حمایت کرے گی جس کے تحت میکسیکن ڈرگ کارٹیلز پر حملہ کیا جائے۔کلاڈیا شینبام نے کہا کہ یہ کبھی نہیں ہوگا، میکسیکو کے پاس بڑی طاقت ہے،کسی بھی کوشش کا جواب قومی اتحاد سے دیا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں