میکسیکو کی صدر کا آزادی، خودمختاری کا دفاع کرنے کا عہد

126

میکسیکو سٹی۔22جنوری (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے’’ خلیج میکسیکو‘‘ کا نام بدل کر’’ خلیج امریکا‘‘ کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کے تناظر میں ملک کی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کرنے کا عہد کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز معمول کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے لیے یہ اب بھی خلیج میکسیکو ہے، جیسا کہ یہ باقی دنیا کے لیے ہے۔

میکسیکو کی صدر نے واضح کیا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو جس حکم نامے پر دستخط کئے وہ صرف امریکا پر لاگو ہوں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی قوم کی خودمختاری اور آزادی کا دفاع کریں گی جبکہ مستقبل میں امریکا کے ساتھ بات چیت میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے دن ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے اور شین بام نے پانچ کا حوالہ دیا جو میکسیکو کو براہ راست نشانہ بناتے ہیں، جس میں میکسیکو کے منشیات کے کارٹلوں کو دہشت گرد گروہوں کے طور پر نامزد کرنا اور امریکی جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنا شامل ہے۔