کیف ۔29اگست (اے پی پی):میکسیکو کے سفارت خانے نے یوکرین میں اپنے شہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔تاس کے مطابق میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے دارالحکومت میں ہمارے سفارت خانے نے یوکرین میں میکسیکو کے شہری کارلوس جیزز گونزالیز مینڈوزا کی موت کی تصدیق کی ہے۔
وزارت نے مزید کہاکہ اس بات کی بھی تصدیق ہوئی کہ وہ میکسیکو کی مسلح افواج کا اہلکار نہیں تھا اور میکسیکو کا سفارت خانہ اس شخص کے خاندان کو اس کی لاش وطن واپس لانے میں مدد کرے گا۔واضح رہے ملٹری پولیٹیکل جرنلزم سینٹر کے ماہر بورس روزین نے پہلے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا تھا کہ عسکریت پسند کارلوس مینڈوزا جولائی میں یوکرین پہنچا اور ایک ماہ بعد توپ کے گولے سے مارا گیا تھا۔