31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںمیکسیکو کے زرعی ماہرین کے وفد کا جامعہ زرعیہ فیصل...

میکسیکو کے زرعی ماہرین کے وفد کا جامعہ زرعیہ فیصل آباد کا دورہ، پاکستانی چاول کی برآمدات کے بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی): میکسیکو سے آنے والے زرعی ماہرین کاسٹرورومیرو،رافیل انریکو،مسٹر سنچز اور مسٹر لارانے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کراچی کے نمائندوں کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ حشرات اورپلانٹ پتھالوجی کا دورہ کیا۔ان کے دورے کا مقصد پاکستانی چاول کی پوسٹ ہارویسٹنگ،نقصان کرنے والے کیڑے،فنجائی اور جڑی بوٹیوں کی صورت حال،پہچان اور نقصان چانچنے کی سہولیات کا جائزہ لینا تھا تاکہ ایک دہائی سے میکسیکو میں پاکستانی چاول کی رکی ہوئی برآمد کو بحال کرنے کے اقدامات کئے جا سکیں۔

شعبہ حشرات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرمحمد جلال عارف نے ان کو بتایا کہ شعبہ حشرات چاول میں پائے جانے والے نقصان دہ کیڑوں کو جدید بنیادوں پر پہچاننے میں مدد کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گرین سٹوریج لیب، انسیکٹ مالیکیولر لیب اور ڈیکسانومی لیب پلانٹ پروٹیکشن ادارے سے تصدیق شدہ ہے۔ڈاکٹر محمد صغیراور ڈاکٹر محمد طیب نے وفد کو تفصیلا ًبتایا کہ پاکستان میں سٹوریج کے دوران چاول میں کون کون سے کیڑے نقصان کرتے اور چاول کی درآمدات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عبدالرحمان نے ان کو فنجائی کی مختلف اقسام کے بارے میں بتایاجو کہ سٹوریج کے دوران چاول کونقصان پہنچاتی ہیں۔ڈاکٹر جام نذیر احمد نے وفد کے ارکان کو کیڑوں اور فنجائی کو مالیکیولر لیول پر پہچاننے کے طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔وفد کو مالیکیولر لیب،گرین سٹوریج لیب اور فنجائی لیب کا دورہ بھی کرایا گیا۔ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر اے ڈی عابدنے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی کوششوں اور یونیورسٹی کے شعبہ حشرات کی تجربہ گاہوں میں ہونے والی تحقیق کے بارے میں اطمینان کا اظہارکیا۔

وفد کے اراکین کو پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرور خاں نے یونیورسٹی میں ہونے والی زرعی تحقیق،فوڈ سکیورٹی،غربت کا خاتمہ اور دیہی ترقی کے خاتمے کے بارے میں بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ ماہرین کو آئندہ بھی یونیورسٹی کے دورے کی دعوت دی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد ارشد،ڈاکٹر عابد علی،ڈاکٹر وسیم،ڈاکٹر شاہد مجید،ڈاکٹر عمیر سیال،ڈاکٹر راشد رسول،ڈاکٹر احمد،ڈاکٹر زین العابدین، ڈاکٹر خالدظفر،محمد اشفاق،مس اقصیٰ عظیم،ناصر خاں وٹو اورراو راحیل احمد بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=373753

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں