اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق دائود نے کہا ہے کہ ہماری میک ان پاکستان مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،میک ان پاکستان کے تحت 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔
جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدی استعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ ملازمتیں بھی فراہم ہوں گی۔ انہوں نئے کہا کہ حکومت نے ڈی انڈسٹریلائزیشن کو الٹ دیا ہے ،اب ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔