میک کارٹنی کیسلر ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

ہوبارٹ۔9جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار میک کارٹنی کیسلر ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 25 سالہ میک کارٹنی کیسلر نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ڈیانا اولیکسینڈریونا یاسٹریمسکا کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے …

ہوبارٹ۔9جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار میک کارٹنی کیسلر ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

25 سالہ میک کارٹنی کیسلر نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ڈیانا اولیکسینڈریونا یاسٹریمسکا کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

آسٹریلیا کے مشہور شہر ہوبارٹ کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ پر کھیلے گئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کی ٹینس سٹار میک کارٹنی کیسلر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوے یوکرین کی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ڈیانا اولیکسینڈریونا یاسٹریمسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں