اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک کی سب سے بڑی شجرکاری مہم میں ملک کے تمام لوگوں کی جانب سے بھرپور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ لوئر دیر سے لیکر ملک کے ہر حصے سے ٹائیگر فورس کے رضاکار‘ نوجوان اور ضعیف بڑی تعداد میں شجرکاری کیلئے نکلے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اپنے علاقوں میں پودا لگاتے ہوئے بوڑھے‘ بچوں اور یہاں تک کہ جسمانی طور پر معذور نوجوانوں کی پودے لگاتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے شجرکاری کیلئے میری آواز پر لبیک کہا اور اپنے حصہ کا پودا لگایا۔