کراچی۔6مئی (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بالر عامر حسن نے اپنی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں، چار روزہ میچ میں بھی چار وکٹیں حاصل کی تھیں، ون ڈے میں بھی اسی کارکردگی کو دوہرایا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بنگلہ دیش انڈر 19 کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 19کے خلاف پہلا ون ڈے میں 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کی،پاکستان انڈر 19کی طرف سے عامر حسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 24 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
عامر حسن نے مذید کہا کہ کوچز نے جو پلان دیا تھا اسی کے مطابق بولنگ کی،بنگلہ دیش کی کنڈیشنز کو میں بہت انجوائے کر رہا ہوں۔