اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں نے اپنے سامنے آنے والی چیزوں کو دیکھ کر رولنگ دی تھی، میں محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے کوئی آئین نہیں توڑا۔
ہفتہ کو قومی اسمبلی میں نجی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی جانب سے عدم اعتماد پر غیر ملکی مداخلت پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس کی آئی ایس پی آر نے تائید کی۔
سپریم کورٹ نے اپنی سماعت میں میری رولنگ نہیں دیکھی اور نہ ہی آرٹیکل 5 کے تحت جائزہ لیا۔اس فیصلے سے مایوسی ہوئی۔