واشنگٹن ۔ 10 جون (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی سے وفاداری کے عہد مانگنے یا وائٹ ہاو¿س کے ایک سابق اہلکار کے متعلق جانچ کو ختم کرنے والی بات کی تردید کر دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے جو باتیں کہیں ان میں سے بہت سی باتوں کی جیمز کومی نے تصدیق کی ہے اور کچھ باتیں جو انھوں نے کہیں ہیں وہ سچ پر مبنی نہیں ہیں۔