فیصل آباد ۔ 06 جنوری (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین اثمارنے بتایاکہ آم کی گدھیڑی کے انڈوں سے بچے نکلنے کا عمل شر وع ہو چکا ہے لہٰذا باغبان انڈوں اور ان سے نکلنے والے بچوں کی تلفی کیلئے آم کے پودوں کے گرد فوری گوڈی اور جڑی بوٹیاں تلف کریں۔
انہوں نے کہاکہ باغبان تنے کے گرد زمین کھود کر کلو رپائیری فا س 40ای سی 10ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں ملا کر ڈالیں تاکہ بچے انڈوں سے نکلتے ہی زہر کے اثر سے مرجائیں۔علاوہ ازیں آم کے پودوں کے تنوں پر زمین سے 2تا 3فٹ اوپر ایک فٹ چوڑا پلاسٹی شیٹ کا بند لگائیں اور اس کے درمیان ایک انچ اچھی کوالٹی کی گریس کا رکاوٹی بند بنائیں تاکہ گدھی ڑی کے بچے اوپر نہ چڑھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ گدھیڑی کے بچے نمو دار ہونے پر بند کے نیچے میلا تھیان 57ای سی 5ملی لی ٹر فی لیٹر یا سپائرو ٹیٹرامیٹ 1.5ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں ملا کر ہفتے میں 2بار سپرے کریں جبکہ سپرے کا عمل 15جنوری تک یا حسب ضرورت جاری رکھیں اور ایک ہی زہر کا بار بار استعمال نہ کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542931