اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز مانگی ہیں اور ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے لئے وزارت کی تجاویز اہم ھوں …
نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنائیں گے،عبدالرزاق داﺅد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز مانگی ہیں اور ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے لئے وزارت کی تجاویز اہم ھوں گی ۔انہوں نے کہاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں ، موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر کو خطرات لاحق ہیں، نئی ماحول دوست پالیسی سے فائدہ ہوگا ۔








