لاس اینجلس ۔ 02 اگست (اے پی پی)صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ خودکار چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں کسی بھی وقت سائبر حملے کا نشانہ بن کر ہزاروں افراد کی موت کا باعث بن سکتی ہیں ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں واقع صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے ادارے نے کار کی صنعت پر پانچ ماہ تحقیق کے بعد اپنی رپورٹ جس کا عنوان ”موت کا بٹن” سے خبردار کیا ہے کہ خودکار نظام سے چلنے والی گاڑیوں کے حفاظتی نظام کو بغیر مناسب انتظامات کے انٹرنٹ سے منسلک کیا جا رہا ہے جو کہ ملکی سامتی کے لیے خطرہ ہے اور کسی بھی سائبر حملے کی صورت میں ہزاروں لوگوں کی موت کا باعث بن سکتا ہے ۔خودکار گاڑیوں کی صنعت سے وابسطہ صنعتکار اس خطرے سے آگاہ ہوتے ہوئے منافع کی وجہ سے خطرے کو پس پشت ڈال رہے ہیں۔