39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںنئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنذہ گردی قابل...

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنذہ گردی قابل مذمت ہے، نقصان پہنچنے کا ذمہ دار بھارت ہوگا، انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنذہ گردی قابل مذمت ہے،پاکستانی ہائی کمیشن یا سفارتی عملے کو نقصان پہنچنے کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔ یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے،بھارتی حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ چھپ نہیں سکتا۔

امیر مقام نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی انتہا پسندانہ بھارتی سوچ کا مظاہرہ قابل مذمت ہے،پاکستانی سفارتی عملے کے جذبے اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588881

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں