31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنئی دہلی پولیس نے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار...

نئی دہلی پولیس نے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

نئی دہلی۔21اپریل (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے قتل کیس میں4 سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ۔ابھارتی خبر رساں ادارے ین ڈی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی پولیس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملزم سونو عرف منوج کو ہریانہ کے شہر پانی پت سےگرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے 4 فروری 2016 کو نئی دہلی کے علاقے کنجھوالا میں نوجوان انیل کو اغوا کر کے قتل کردیا اور اس کا سر بھی تن سے جدا کر دیا کیونکہ اس سے قبل اس نے تنازع پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انیل کی سر کٹی اور برہنہ نعش کنجھوالا سےبرآمد ہوئی ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم سونو عرف منوج نے انیل کو مارنے کے لیے شریک ملزمان سومبیر اور پنکج کے ساتھ مل کر سازش کی تھی۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم برانچ) وکرم سنگھ نے کہا کہ ملزمان نے انیل کو اغوا کر نے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر شناخت چھپانے کے لیے مقتول کا سر قلم کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 میں عدالت نے ملزم کو اس بنیاد پر عبوری ضمانت دی تھی کہ اس کے والد، جو کینسر میں مبتلا تھے، انہیں علاج کی ضرورت ہے لیکن ضمانت ملنے کے بعد ملزم سونو عرف منوج مفرور تھا۔

وہ ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا اور شناخت سے بچنے کے لیے مسلسل اپنی جگہ بدلتا رہتا تھا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق ملزم کو 2023 میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584817

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں