نئی دہلی کے پرائمری سکول میں پیکٹ کا ایک لیٹر دودھ پانی میں ملا کر 80بچوں کو پلانے کی وڈیو وائرل

201

نئی دہلی۔ 29 نومبر (اے پی پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے پرائمری سکول میں مڈ ڈے میل سکیم کے تحت پانی ملا ایک لیٹر دودھ 80 سے زائد بچوں کو پل کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش کے ضلع سون بھدرا کے گاﺅں سلائی بنوا چوپن کے سکول میں باورچی نے ایک لیٹر دودھ کا پیکٹ ابلتے ہوئے پانی کی ایک بڑی بالٹی میں ملا کر اسے کچھ دیر تک ہلایا بعد ازاں اسے سٹیل کے گلاسوں میں ڈال کر 80 سے زائد بچوں کو پلایا گیا ۔واقعہ کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد بلاک ایجوکیشن آفیسر مکیش کمار کاکہنا ہے کہ باورچی نے بعد میں بچوں کو دودھ کے پیکٹ فراہم کر دیئے ہیں، یہ غلطی پہلی بار ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ سال پرائمری سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے مڈ ڈے میل سکیم متعارف کروائی جس کے تحت بچوں کو دوپہرکا کھانا سکولوں میں مفت فراہم کیا جاتا ہے، لیکن اس سکیم میں بچوں کو حفطان صحت کے اصولوں کے منافی کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے آئے روز بچوں کے بیمار ہونے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔